33

2030 تک انسانی سر کی پیوند کاری ممکن ہے: برطانوی سرجن

پرل آئی لاہور : برطانوی نیشنل ہیلتھ سروسز کے ایک ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کے سابق سربراہ بروس میتھیو کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ کسی شخص کا شعور کسی دوسرے شخص کے جسم میں کس طرح منتقل کیا جا سکتا ہے۔بروس میتھیو این ایچ ایس ٹرسٹ کے ہل یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ نیور سرجری کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف فیوچرولوجی کے بانی مائیکل لی کے ساتھ مل کر ایک سائنس فکشن ناول پر کام کر رہے تھے جس دوران انہیں اس ممکنہ طریقے کے بارے میں احساس ہوا جس کی مدد سے اس غیرمعمولی سرجری کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔بروس میتھیو کے خیال میں سرجنوں کو نہ صرف کسی شخص کے سر کی پیوند کاری کرنی ہو گی .بلکہ اس کی ریڑھ کی پوری ہڈی بھی دوسرے جسم میں منتقل کرنی ہو گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں