44

ایرانی حملے کے بعد امریکہ کا بیان بھی سامنے آگیا

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے۔ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے، حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا، عین الاسد اور اربیل میں 2 عراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی حملے پر رد عمل میں کسی پریشانی کا اظہار کیے بغیر کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے عراق میں دو فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے، اب تک سب کچھ ٹھیک ہے، امریکی فوج سب سے بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں