35

بنگلہ دیش کا ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

پرل آئی ٹی وی : پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلا دیشی بورڈ نے اپنے اجلاس میں کیا۔

صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹیز کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔صدر بنگلادیش بورڈ کا کہنا تھا کہ بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ کرے گا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے انکار کا پتا چلا، بنگلا دیشی بورڈ حکام رابطہ کریں پھر جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں