28

گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کر نے پر 15 لاکھ ڈالرکا نقصان

ڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں اور بندرگاہوں پر درآمدی کنٹینرز کا ڈھیر لگ گیا ہے جب کہ برآمدی سامان کی بندرگاہوں تک ترسیل نہ ہونے سے برآمدات میں بھی تعطل کا سامنا ہے، فیکٹریوں اور کارخانوں تک درآمدی خام مال کی ترسیل بھی متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں ماند پڑچکی ہیں۔

ملک سے پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہے، پاکستان سے ایکسپورٹ کیے جانے والے کینو، آلو اور پیاز کے 1400 کینٹینرز بند رگاہوں تک نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے پھل سبزیوں کے برآمد
کنند گان کو ایک ہفتے کے دوران 15لاکھ ڈالر سے زائد کے نقصان کا سا منا کرنا پڑا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں