47

بابراعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں شامل

بابر اعظم کو دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز اس سے قبل 2017 میں بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ رہ چکے ہیں۔

بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں موجود دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما (بھارت)، شائے ہوپ (ویسٹ انڈیز)، ویرات کوہلی کپتان (بھارت)، کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)، بین اسٹوکس (انگلینڈ)، جوز بٹلر، وکٹ کیپر (انگلینڈ)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت) اور کلدیپ یادیو (بھارت) کے نام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں