53

فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز روکنے کے لیے دھمکیاں

(پرل آئی ٹی وی لاہور) سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو 24 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے جب کہ ان کی فلم کی ریلیز کو روکا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان، صدرِ پاکستان عارف علوی، چیف جسٹس آف پاکستان، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات اور چیف آف آرمی اسٹاف کے نام ایک کھلا خط بھی لکھا تھا۔

بعد ازاں سرمد کھوسٹ نے گزشتہ روز بھی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک تفصیلی کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ اس فلم کے ذریعے میں نے کسی بھی مذہبی فرقے اور لوگوں کے جذبات کو مجروح نہیں کیا ہے۔

وہ اس سے پہلے بھی پاکستانی صدر اور وزیرِاعظم سے اپیل کرچکے ہیں کہ انہیں ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے لیکن اس بارے میں حکومت کی جانب سے اب تک کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
سرمد کھوسٹ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض لوگوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’’نیٹ فلکس‘‘ یا پھر یوٹیوب پر جاری کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں