64

ہت تمنا تھی پاکستان آوٴ آج پوری ہو گئی ہے.بھارتی اداکار گیپی گریوال

دنیا کے چند ملک ہی ایسے ہونگے جہاں میں نہیں گیا ‘پہلے کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں ہوا ۔ بھارتی اداکار گیپی گریوال

بھارتی اداکار گیپی گریوال نے کہا ہے کہ پاکستان آتے ہوئے ایسا لگ رہاتھا کہ میں اپنے گھر آرہا ہوں۔ گیپی گریوال نے کہا کہ کرتار پور آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ کئی بار کوشش کی پاکستان آوٴ اور عقیدت سے منسلق جگہوں کی زیارت کروں تاہم ایسا نہ ہو سکا۔گیپی گریوال نے کہا ویسے بھی بابا جی کے بلاوے کے بغیران کے در پر کوئی نہیں آتا۔سمجھ لیں آج میں بابا جی کے بلاوے پر پاکستان پہنچ گیا ہوں۔ دنیا کے چند ملک ہی ایسے ہونگے جہاں میں نہیں گیا لیکن جتنا اچھا آج پاکستان آتے ہوئے محسوس ہوا پہلے کبھی نہیں ہوا۔بہت تمنا تھی پاکستان آوٴ آج پوری ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں گیپی گریوال نے ننکانہ صاحب میں موجود سکھ لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے درمیان گھل مل گئے۔مداحوں بھی گیپی گریوال کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے اور خوب سلیفیاں بھی لیں۔ اس سے قبل معروف بھارتی اداکارہ سنی دیول بھی کرتاپور آ چکے ہیں۔انہوں نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ رہنما کرتاپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے تحریک کا آغاز بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں