21

مجھے خود کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا شوق نہیں . عا ئزہ خان

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مرکزی اداکارہ عائزہ خان کے مداح اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جب کہ ٹی وی سے شہرت حاصل کرنے والے تقریباً ہر اداکار کی اگلی منزل بڑی اسکرین ہی ہوتی ہے لیکن عائزہ خان اس کے برعکس سوچتی ہیں۔
حال ہی میں ایک تقریب کےدوران جب عائزہ خان سے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ انہوں نے کبھی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور نہ ہی یہ سوچا ہے کہ وہ کس اداکار کے ساتھ فلموں میں کام کریں گی۔

ہدایت کار ندیم بیگ کی بات پر عائزہ خان نے کہا مجھے لگتا ہے ’’جو مزہ لوگوں کے گھر میں آنے میں ہے وہ انہیں بلانے میں نہیں ہے۔‘‘ ان کی اس بات پر ہال میں موجود تمام لوگوں نے انہیں تالیاں بجا کر داد دی ۔ جب کہ ہمایوں سعید نے مذاقاً کہا عائزہ دعوت کھانا چاہتی ہے دعوت دینا نہیں چاہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں