41

دوری سہی جائے نا بھارتی گلوکار کو عاطف اسلم کی یاد ستانے لگی

بھارتی موسیقار و گلوکار ٹونی ککڑ کو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ٹونی ککڑ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ حد ختم کردو، دوری سہی جائے نا‘۔

بھارتی گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں گلوکار کا نام تو نہیں لکھا لیکن ان کے ٹوئٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عاطف اسلم کو یاد کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں ٹونی ککڑ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’اتنی پیاری آواز دنیا میں کسی کی نہیں ہے‘۔

بھارتی گلوکار ٹونی ککڑ بالی وڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ اور سونو ککڑ کے بھائی ہیں، ٹونی ککڑ کے مشہور گانوں میں’کوکا کولا تو‘، ’دھیمے دھیمے‘ اور ’ملے ہو تم ہم کو‘ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں