33

رحیم یار خان میں دہشتگردی

لاہور: سوئی نادرن نے رحیم یارخان میں گیس پائپ لانے میں آگ لگنے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ایم ڈی سوئی ناردرن سہیل گلزار نے کہا کہ گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نےاڑایا اور منصوبہ بندی سے پیک آورز میں ٹائم ڈیوائس سے پائپ لائن کو اڑایا گیا۔

ایم ڈی کا کہنا تھا کہ چھان بین کے بعد نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے گا، ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں لیکن بحالی کا کام ابھی شروع نہیں ہوا، سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سےکلیئرنس کا انتظار ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کوگیس پریشر میں کوئی تعطل نہیں آیا، تمام سیکٹر کو متبادل لوپ سے 175 ملین کیو بک فٹ گیس دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں