20

سلمان خان کی گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی سے اظہرالدین کی شادی و طلاق

اداکارہ اور سابق مس انڈیا سنگیتا بجلانی بچپن سے ہی بولی وڈ میں آنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ شروع کی اور کم وقت میں ہی اس چکاچوندھ بھری دنیا میں بڑا نام بن گئیں۔ سنگیتا بجلانی کا فلمی کیریئر اوسط تھا، لیکن اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ مداحوں کے دلوں پر راز کرتی تھیں۔ محمد اظہر الدین سے ملاقات سے پہلے وہ سلمان خان کے ساتھ رشتے میں تھیں۔ دونوں نے لمبے وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ ان کا دل ٹوٹ گیا، جب سلمان خان انہیں چھوڑ کر سومی علی نام کی ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگے۔ سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ان کے شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے، لیکن انہوں نے آخری وقت میں شادی سے انکار کردیا۔ ایسے میں سنگیتا بجلانی کے ٹوٹے دل کو سہارا ملا ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین کا۔محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی کی ملاقات ایک ایڈ شوٹ کے دوران ہوئی۔ سنگیتا سے ملنے سے پہلے ہی اظہرالدین شادی شدہ تھے اور دو بچوں کے باپ تھے۔ سنگیتا بجلانی سے شادی کرنے کے لئے انہون نے سب کچھ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ان کی پہلی بیوی کا نام نورین تھا۔ وہ اظہر الدین کی فیملی کی چہیتی بہو تھیں، اس لئے فیملی طلاق نہیں چاہتی تھی۔ اس وقت محمد اظہرالدین کو طلاق کے عوض میں نورین کو تقریباً ایک کروڑ روپئے دینے پڑے تھے۔ اس وقت اسے ملک کا سب سے مہنگا طلاق مانا گیا تھا۔1996میں سنگیتا بجلانی اور محمد اظہرالدین ایک ہوگئے۔ اظہرالدین سے شادی کے لئے سنگیتا بجلانی نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ رکھ لیا۔ دونوں کی شادی 14سال تک چلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں