17

حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈائون کھولنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں، آصف کرمانی

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن کھولنےکا فیصلہ غیردانشمندانہ ہے۔سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عید کے بعد صورتحال کا ازسرنو جائزہ لےکر ہی ایسا کوئی قدم اٹھانا چاہئےتھا۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے آغاز میں ہی لاک ڈاؤن کردیا جاتا تو آج کورونا کیسز میں کمی آچکی ہوتی۔ صف کرمانی نے کہا کہ حکومت خود تسلیم کر چکی ہے کہ مئی میں کورونا کے مریض بڑھیں گے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ مزید 3 ہفتے لاک ڈاؤن برقرار رکھا جانا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں