18

بلوچستان میں سرکاری سطح پر عید سادگی سے منائی جائے گی

بلوچستان میں سرکاری سطح پر عید انتہائی سادگی سے منائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوام سے بھی عید سادگی سے منانے کا اپیل کردی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کے اثرات، لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں سرکاری سطح پر عید انتہائی سادگی سے منائی جائے گی، جبکہ اجلاس میں عوام سے بھی عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی ہے۔اجلاس میں کوئٹہ میں کورنا وائرس کے کیسز میں ہونے والے غیر متوقع اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مزید ایک ہفتہ ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پرلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس الارمنگ صورتحال سے متعلق تاجروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں