19

احتیاطی تدابیر کے ساتھ پنجاب بھر کے تھیٹرز کھولنے کی اجازت دی جائے

پنجاب بھر کے تھیٹر مالکان، پنجاب بھر کے ڈرامہ پروڈیوسر،پنجاب بھر کے ڈرامہ انڈسٹری کے متعلقہ فنکار آئندہ چند روز میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ۔جس وہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تھیٹر سے متعلقہ ایس او پیز جاری کریں تاکہ عید الفطر سے پنجاب بھر کے تھیٹرز کھولے جاسکیں اس سلسلہ میں چیئرمین ایکشن کمیٹی قیصر ثناء اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور فیصل آباد گوجرانولہ ملتان پنڈی ساہیوال اوکاڑہ بھکر,صادق آباد دریا خان رحیم یار خان میلسی جڑانوالہ عارف والا کے تھیٹر مالکان، پروڈیوسر اور فنکار آئندہ چند روز میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کریں گے کہ عید الفطر سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ پنجاب بھر کے تھیٹرز کھولنے کی اجازت دی جائے ۔شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں