16

سعودی حکومت کا حج سے متعلق فیصلہ جلد متوقع

سعودی وزارت حج کے ذرائع کےمطابق حرم پاک میں صفائی کا نظام موثر بنایا گیا ہے۔۔مسجد الحرام کے تمام داخلی دروازوں پر سپرے کیا جاتا ہے۔ داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکیننگ گیٹس لگائے گئے ہیں۔ جو تمام گزرنےوالوں کی اسکیننگ اوروائرس کا شکار لوگوں کی نشاندہی کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی مذہبی امور نورالح قادری کا یہ بیان بھی سامنے آچکا ہے کہ سعودی حکومت 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی۔ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔دوسری جانب انڈونیشیا کے خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ میں ملک کے قونصلیٹ جنرل میں تعینات ڈائریکٹر برائے حج و عمرہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ اس حوالے سے جلد کوئی حتمی فیصلہ سامنے آجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں