20

پاکستان کا دورہ انگلینڈ: میچز کی تعداد میں اضافے کا امکان

پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے میچز کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز منسوخ ہوگئی تو پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے میچز بڑھائے جاسکتے ہیں۔پاک، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان 15 مئی کو ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اگر انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8 جولائی سے پلان کی جانے والی ٹیسٹ سیریز منسوخ ہوگئی تو پھر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے میچز بڑھنے کا امکان ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی تعداد چار سے پانچ کی جاسکتی ہے ،ا گر ایسا ہوا تو پھر دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا آغاز 5 اگست کے بجائے24 جولائی سے برمنگھم سے ہوگا۔اس سلسلے میں پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان ویڈیو کانفرنس میٹنگ 15 مئی کو ہوگی جس میں فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ حکومت سے بھی دورے کے حوالے سے گائیڈ لائن لی جائے گی ، سیریز کے آپشنز کے حوالے سے ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں